شویر کی جان بچانے کے لئے عورت کا انوکھا کام

Spread the Story
  • 213
    Shares

مہاراشٹرا (گلوبل کرنٹ نیوز رپورٹ ) شوہر کےعلاج کے لئے پیسے درکار تھے ٗ خاتون نے دوڑ میں حصہ لے کر 5 ہزار روپے کا انعام جیت لیا اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے دوڑ میں حصہ لینے والی 68 سالہ خاتون ‘شو ہر کے علاج کے لئے 5 ہزار روپے درکار تھے‘ پیسوں کی کمی کے باعث بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی رہاست مہاراشٹرا کی 68 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کی جان بچانے کے لئے دوڑ میں حصہ لیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خاتون لتہ کری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر خطرناک بیماری میں مبتلا تھے، ایم آر آئی کے لئے5ہزار روپے کی ضرورت تھی۔

علاج کے لئے پیسے نہیں تھے۔ گاوٴں میں ایک شخص نے بتایا کہ ایک دوڑ ہونے جار ی ہے جس کا انعام 5 ہزار روپے ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انعام کا سوچ کر میں نے ریس میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔بھاگتے ہوئے میری جوتی بھی ٹوٹ گئی، میں نے بغیر جوتی کے ہی دوڑ میں حصہ لیا۔ اور 5 ہزار کا انعام اپنے شوہر کے لیے جیت لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.