کمر درد کے شکار شخص کا سی ٹی سکین ، رپورٹ میں ایسی چیز نظر آئی کہ ڈاکٹر بھی تذبذب کا شکار ہو گئے

Spread the Story
  • 213
    Shares

برازیلا(جی سی این رپورٹ)بہت سے انسانوں میں پیدائشی طور پر کچھ خامیاں ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک برازیلین شخص کی کمر میں درد کی تکلیف کے معائنے کے بعد ایک انوکھی چیز سامنے آئی جس سے ڈاکٹرز بھی تذبذب کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک 38 سالہ آدمی کی کمر میں شدید تکلیف تھی جس کے باعث وہ اسپتال میں کمر درد کا معائنہ کرانے کے لیے پہنچا۔

NEJM

@NEJM

A 38-year-old man presented with low back pain associated with a herniated disk. A computed tomographic scan incidentally showed the presence of three kidneys.

Three Kidneys

www.nejm.org

489 people are talking about this

ڈاکٹروں کی جانب سے آدمی کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کے نتائج دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی کمر میں درد مہرا ہل جانے کی وجہ سے تھا جسے ٹھیک کر دیا گیا ہے لیکن اس تکلیف کے دوران آدمی میں 3 گردوں کا انکشاف ہوا جو کہ حیران کن تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے بائیں طرف ایک نارمل سائز کا گردہ ہے جب کہ دائیں طرف چھوٹے سائز کے 2 گردے ہیں جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آج تک گردوں سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی شخص کے جسم میں 3 گردے ہیں، ایسا پوری دنیا سے آج تک 100 سے بھی کم افراد میں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.