کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں میرا جی کا پاکستانیوں کیلئے نیا پیغام آگیا،ویڈیو دیکھیں

Spread the Story
  • 213
    Shares

لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان کی معروف فلم اسٹار میرا کی جانب سے عالمی وبا کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔میرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ اِس وقت آپ سب لوگ پریشان اور گھبرائے ہوئے ہیں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آپ سب کے گھروں میں کیا ہورہا ہے اور میں آپ کے دلوں کا حال بھی خوب اچھی طرح سے جانتی ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے انشاءاللّہ اچھا وقت بھی جلد ہی آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔‘یاد رہے کہ اداکارہ میرا گزشتہ ماہ ہی امریکا سے وطن واپس آئی ہیں جس کے بعد اُنہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔میرا کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اُنہوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ نیویارک میں پھنسی پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی کہ وہ بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آ کر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.