اس بنائے جانے والے جہاز کی خوبی آپ کوحیران کردیگی

Spread the Story
  • 213
    Shares

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے بجلی سے چلنے والے جہاز کی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔دنیا کا پہلا الیکٹریکل طیارہ مینگی ایکس نامی کمپنی نے تیار کیا، اس جہاز کو اڑنے کے لیے ایندھن کی ضرورت نہیں بلکہ یہ چارجنگ سے چلتا یا اڑتا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز نے اپنی پہلی پرواز 30 منٹ تک کامیابی کے ساتھ مکمل کی، جہاز کی بیٹری کو ایک بار چار ج کر کے 160 کلومیٹر تک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔اس جہاز کو ای کیرواوان کا نام دیا گیا، جو 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس میں بیک وقت 9 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آزمائشی پرواز کی کامیابی کے بعد ایوی ایشن سے اس طیارے کو بطور کمرشل پرواز استعمال کرنے کی اجازت مانگے گی، کمپنی اس بات کی خواہش مند ہے کہ جلد از جلد طیارے کو بطور کمرشل جہاز اڑانے کی اجازت مل جائے تاکہ مسافر کم پیسوں میں بہترین سفر کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.