ٹوئٹر نے صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف کرا دیا

Spread the Story
  • 213
    Shares

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرنے کے لیے اب تک صرف تحریری ٹوئٹ کی جاسکتی تھی لیکن اس میں اب ایک اہم جدت لائی گئی ہے جس سے صارفین کو مزید آسانی ہوگی۔

ٹوئٹر کمپنی نے صارفین کو خوشخبری دی ہے کہ اب سے وہ تحریری ٹوئٹس کے علاوہ آڈیو ٹوئٹ بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ پہلے صرف ٹوئٹ کو ٹوئٹ کیا جاسکتا تھا لیکن اب آڈیو بھی ٹوئٹ کی جاسکتی ہے۔

اس فیچر سے 2 منٹ 20 سیکنڈ کی آڈیو ٹوئٹ کی جاسکتی ہے لیکن اگر دورانیے سے زیادہ لمبی ٹوئٹ ہوجاتی ہے تو یہ خود ہی حصوں میں تقسیم ہوجائے گی یعنی تھریڈڈ ٹوئٹس کی شکل اختیار کر لے گی۔

آڈیو ٹوئٹ میں اسٹارٹ اور پوز کا آپشن بھی ہوگا جسے صارفین کے فالوورز استعمال کرسکتے ہیں۔

Twitter

@Twitter

You can Tweet a Tweet. But now you can Tweet your voice!

Rolling out today on iOS, you can now record and Tweet with audio.

26K people are talking about this

آڈیو ٹوئٹ کا آپشن بائیں جانب کی طرف ہوگا چنانچہ جب صارف آڈیو ریکارڈ کر کے پوسٹ کرنے جا رہا ہوگا اس سے قبل وہ کیپشن بھی لکھ سکتا ہے۔

فی الحال اس فیچر سے صرف آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) والے صارفین ہی مستفید ہوں گے، اس میں ابھی محدود گروپ کو رسائی دی گئی ہے مگر آئندہ ہفتے تک اسے تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

امکان ہے کہ جلد اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.