یہ کس معروف اور حسن اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

Spread the Story
  • 213
    Shares

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان کے نامور اداکارائیں اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی دلچسپ چیزیں شیئر کرتی ہیں جن سے ان کے مداحوں لطف اندوز ہوتے ہیں اس طرح پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی زیور اور ماتھے پر بندی بھی لگائی ہوئی ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائزہ خان نے ایک مشہور لطیفہ بھی لکھا:

ٹیچر: بڑی ہوکر کیا بنوگی؟

دوست: ڈاکٹر، ٹیچر، ڈاکٹر ، ٹیچر

اور جب بڑھے ہوتے ہیں تو دلہن بن جاتے ہیں۔

Image may contain: 1 person

عائزہ خان کی خوبصورت تصویر پر نامور ماڈل نادیہ حسین اور اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کمنٹ کرکے تصویر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عائزہ خان کے بچپن کی تصویر وائرل

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر از خود تنہائی اختیار کیے ہوئے شوبز ستارے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتے نظر آرہے ہیں اور اُن کے چاہنے والے اپنے پُرستاروں کی قیمتی یادوں کو بےحد پسند بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.