وزیر اعظم کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر امریکا کا ردعمل بھی آگیا

Spread the Story
  • 213
    Shares

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ) وزیر اعظم کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر امریکا کا ردعمل، امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ اس بحث کی بجائے پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کے مثبت ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کی جانب سے 2 اہم ٹوئٹس کی گئی ہیں ایلس ویلز نے اپنی ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے حالیہ پارلیمنٹ خطاب کے دوران اسامہ بن لادن کو شہید کہنے پر ردعمل دیا ہے۔ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن سےمتعلق حالیہ بیان بازی سے سارے پرانے سوالات پھر سے اٹھائے جانے لگے ہیں۔اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا معاملہ ایک ایسی بحث ہے جس کی پاکستان کو ضرورت نہیں۔اس بحث کے بجائے پاکستان اور امریکا کو افغانستان میں امن، تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کے مثبت ایجنڈے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور گزشتہ 2 برسوں کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ دونوں ممالک کیلئے مثبت ایجنڈے پر عمل کرنا ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.