نوابزادہ شازین بگٹی کا حکومت بارے بڑا اعلان

Spread the Story
  • 213
    Shares

کوئٹہ (جی سی این رپورٹ) مسلم لیگ ق ، بی این پی کے بعد جمہوری وطن پارٹی کا بھی وزیر اعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت سے انکار کردیا، رکن قومی اسمبلی شازین بگٹی ذاتی مصروفیات کی بناء پر عشائیے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت نہیں کریں۔
وہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر عشائیے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس سے قبل بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے واضح انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی نہیں رہے، اس لیے عشائیے میں شرکت نہیں کریں گے۔اسی طرح آج مسلم لیگ ق نے بھی وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت سے انکار کیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے لیے ہمارے ارکا ن کے ووٹ حکومت کی امانت ہیں، لیکن عشائیے میں ذاتی مصروفیات کی بناء پر شرکت نہیں کرسکیں گے، کیونکہ آج مسلم لیگ ق نے خود مختلف جماعتوں کو عشائیے کی دعوت دے رکھی ہے۔چودھری برادران نے اتحادی رہنماوں کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے سے پہلے کی دعوت دے رکھی ہے جس میں کئی اتحادی جماعتوں کے کئی رہنما چودھری برادران کو عشائیے میں شرکت کی یقین دہانی کراچکے ہیں جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماوں کوعشائیے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ چودھری برادران نے ایم کیوایم، بی اے پی اور جی ڈی اے سمیت آزاد اراکین کو عشائیے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کو جی ڈی اے نے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھنے اور وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے،پیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ برس مکمل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.