مہوش حیات کو کیا چیز بے تاب کرنے لگی

Spread the Story
  • 213
    Shares

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی مشہور و معروف اداکارہ اور شوبز پرسنالٹی مہوش حیات نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کی اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔

انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مسجد النبویﷺ کے احاطہ میں گنبدِ خضریٰ کے قریب لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔

مہوش حیات نے اپنے پیغام میں ایک شعر تحریر کیا جو کچھ یوں ہے:

اے مدینے کے زائر خدا کے لیے، داستانِ سفر مجھکو یوں مت سنا

بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جاۓ گا، میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے

انھوں نے مزید پوسٹ کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان مقدس اور مبارک لمحات کو دوبارہ دیکھنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.