پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ، حملے کی مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں

Spread the Story
  • 213
    Shares

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس واقع میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 3 شہری بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کے فوری طور پر نشانہ بناتے ہوئے مار دیا ہے اور صورتحال کو کنٹرول میں کر لیا ہے۔تا ہم پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ابھی آپریشن جاری ہے، مکمل ہونے کے بعد ہی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کہاں سے آئے تھے اور ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا، تا ہم پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چار مسلح ملزمان اسٹاک ایکسچینج میں موجود تھے ان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے اسٹاک ایکسچینج کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسٹاک ایکسچینج کو مکمل طور پر خالی کرایا جارہا ہے جبکہ قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فورسز کی کاراوائی سے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔جب کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تا ہم اب بتایا گیا ہے پولیس نے جوابی کارروائی میں تمام دہشت گردوں کو مار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.