قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹنگ پر شکوک، انگلیاں اٹھنا شروع

Spread the Story
  • 213
    Shares

کراچی(جی سی این رپورٹ)پی سی بی کی کورونا ٹیسٹنگ پرشکوک ظاہر ہونے لگے، سابق کپتان راشد لطیف نے کہاکہ اس حوالے سے لازمی طور پر پی سی بی کی انگلش بورڈ سے کوئی ڈیل ہوئی ہوگی، پہلے ٹیسٹ کے بعد 48 گھنٹوں کے دوران پس پردہ جو کچھ ہوا ہم اس بارے میں نہیں جانتے۔ تفصیلات کے مطابق دورۂ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منتخب کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے،ان میں سے 10 کے نتائج مثبت رہے تاہم آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بعد میں ایک نجی لیب سے خود کرائے جانے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کا سوشل میڈیا پر انکشاف کیا، پی سی بی کی جانب سے بھی مثبت نتائج والے پلیئرز کے دوبارہ ٹیسٹ ہوئے،اس بار حفیظ سمیت 6 کے نتائج منفی رہے۔اس سارے عمل پر ہی شکوک ظاہر کیے جا رہے ہیں، سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ ضرور پی سی بی نے اس حوالے سے انگلش بورڈ کے ساتھ کوئی ڈیل کی ہوگی۔مجھے ان نتائج پر شکوک ہیں، 22 جون کو جب پہلی بار ٹیسٹ ہوئے تو نتائج سامنے لانا ہی نہیں چاہیے تھے، اگلے 48 گھنٹے بہت اہم رہے، پی سی بی نے اس دوران ضرور انگلش بورڈ سے کوئی ڈیل کی ہوگی، ہم نہیں جانتے کہ ان 48 گھنٹوں کے دوران پس پردہ کیا ہو، اب 6 کھلاڑیوں کا مثبت سے منفی نتیجہ آگیا، اگر پی سی بی مثبت نتائج آنے کے باوجود پلیئرز کو انگلینڈ بھیج رہا ہے تو لازمی طور پر انھوں نے ای سی بی سے کوئی ڈیل کی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.