مطیع اللہ جان کے منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو،،کیا کچھ کہا؟ویڈیو دیکھیں

Spread the Story
  • 213
    Shares

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)گزشتہ روز مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے شوہر کو اغوا کیا گیا ہے۔جس کے چند لمحوں بعد اس واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی جس سے تمام باتیں واضح ہوگئی۔گذشتہ شب مطیع اللہ کو فتح جنگ کے قریب ایک کچے علاقے میں چھوڑا گیا۔ آج جب مطیع اللہ جان منظر عام پر آئے تو ان سے سوال کیا گیا کہ مطیع اللہ جان آپ ہمیشہ خبریں دیتے تھے آج آپ خود خبر بن گئے ہیں تو کیسا لگ رہا ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے مطیع اللہ جان نے کہا کہ ایسی خبر تو نہ ہی بنے تو اچھا ہے۔جس پر صحافی نے کہا کہ آپ کو انٹرنیشنل خبر بن چکے ہیں جس کے بعد آپ کو چھوڑا گیا۔اس بات کا جواب دیتے ہوئے مطیع اللہ جان نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے آپ بہتر سمجھتے ہیں۔ایک طرف تو آواز نکلنے نہیں دی جا رہی اور اور جو نکلتی ہے اس پر توہین عدالت لگا دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.