مانسہرہ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،اب سفر کرنے آسان ہو جائیگا،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

Spread the Story
  • 213
    Shares

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، یہ دو رویہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے، تھاکوٹ شاہراہ پر 136ارب روپے کی لاگت آئی۔ انہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ میں مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے سے متعلق خوشخبری سنائی ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔دو رویہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے اور حویلیاں مانسہرہ موٹروے کی ایکسٹینشن ہے۔ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136ارب روپے کی لاگت آئی۔ ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے عاصم سلیم باجوہ نے مانسہرا تھاکوٹ موٹروے کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب سڑک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وزارت مواصلات نے موٹر وے تعمیر کی۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان ہکلہ موٹروے کا بھی ستر فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے آپریشنل کیے جانے سے گلگت بلتستان تک کا سفر آسان ہو گیا ہے۔ اس شاہراہ کی بدولت سیاحت کے شعبہ کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب جمعرات کے روز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا حصہ ہے جو اس سال کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے سے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل (قومی ترقیاتی کونسل) کا دوسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے علاقے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، گوادر اور سی پیک کے منصوبوں سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک، عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انفراسٹرکچر کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی شفیع الله خان کا کہنا ہے کہ دیر چترال موٹروے پر مارچ 2021ء تک تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا ۔ یہ ایک میگا پراجیکٹ ہے جس سے علاقے میں سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا اور عوام کو سفری سہولیات میں آسانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.