سمارٹ فونز اب 15 منٹ میں چارج ہوں گے

Spread the Story
  • 213
    Shares

چارجنگ کے ایک نئے معیار کے متعارف ہونے کے بعد عنقریب سمارٹ فونز کو مکمل چارج ہونے کے لیے 15 منٹ سے بھی کم وقت درکار ہو گا۔

کوال کوم کا ‘کوئیک چارج 5’ اب فونز کو نہ صرف پانچ منٹ میں صفر سے 50 فیصد تک چارج کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اوور ہیٹنگ سے بچاؤ کے لیے سیفٹی فیچرز بھی موجود ہوں گے۔

کوال کوم کے مطابق: ‘دنیا کا تیز ترین کمرشل چارجنگ سولوشن’ موجودہ چارجنگ ٹیکنالوجیز سے چار گنا تیز ہو گا جو کہ رواں سال کے آخر تک کمرشل ڈیوائسز میں شامل کرلیا جائے گا۔

یہ 250 سے زائد سمارٹ فونز کے لیے موزوں ہو گا لیکن ایپل اس فیچر کو شامل نہیں کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ صرف اینڈرائیڈ فونز کو اس ٹیکنالوجی سے فائدہ ہو گا۔

ایپل کی موجودہ مساوی تیز ترین ٹیکنالوجی آئی فونز کو 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کر سکتی ہے۔

کوئیک چارج 5 کے لیے موزوں فونز میں سام سنگ گلیکسی ایس 20 فائیو جی، ایل جی وی 30 اور نوکیا ایٹ شامل ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں.

بیک ورڈ کمپیٹیبلٹی کے طور پر پرانی کوئیک چارج ڈیوائسز بھی چارجنگ کے اس سسٹم کے ساتھ کام کر سکیں گی۔

کوال کوم کے وائس پریزیڈنٹ فار پروڈکٹ مینجمنٹ ایو روش کہتی ہیں کہ ‘کوئیک چارج 5 ہمارا تیز ترین اور ورسٹائل چارجنگ سولوشن ہے جو صارفین کو اپنی ڈیوائسز زیادہ وقت کے لیے استعمال کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چارجنگ کے لیے درکار وقت کے حوالے سے پریشانی نہیں ہو گی۔’

اس سے قبل چارجنگ کے حوالے سے ہونے والی اہم پیش رفت بھی چارجنگ کے لیے درکار وقت کو اسی سطح تک لے آئی ہے لیکن ابھی یہ تجربات لیبارٹری تک ہی محدود ہیں۔

سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شاؤمی کے جنرل مینیجر زہانگ لی کا کہنا ہے کہ ‘کوئیک چارج 5 کی نئی جنریشن نہ صرف چارجنگ کی بہتر اہلیت کی حامل ہے بلکہ یہ ذہانت سے ڈیوائس کی بیٹری لائف بھی زیادہ کرتے ہوئے اس سے حرارت کے اخراج کو کم کرتی ہے۔’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.