ویڈیو پیغام میں بندوق کی نمائش مہنگی پڑ گئی، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو سرپرائز دے دیا گیا

Spread the Story
  • 213
    Shares

 ویڈیو پیغام میں بندوق کی نمائش مہنگی پڑ گئی، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو سرپرائز دے دیا گیا

اسلام آباد (جی سی این) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ویڈیو میں بندوق کی نمائش پر ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد ن لیگ کی رکن اسمبلی رابیعہ نصرت کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

عمران خان کا نیا پاکستان،اسلحہ کی وزرا اب خود اپنے دفترمیں نمائش کرینگے، کوئی روک سکے تو روک لے

عمران خان کا نیا پاکستان،اسلحہ کی وزرا اب خود اپنے دفترمیں نمائش کرینگے، کوئی روک سکے تو روک لے

Posted by GCN News Urdu on Monday, September 21, 2020

جس میں فیاض الحسن چوہان کے خلاف اسلحہ کی نمائش پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ فیاض الحسن کا ویڈیو میں اسلحے کی نمائش کا مقصد اپوزیشن کو ڈرانا تھا ۔ یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ پر فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام کی شکل میں اپنا رد عمل جاری کیا تھا جس میں پیچھے دیوار کے ساتھ کھڑی کی گئی خود کار بند وق دکھائی دے رہی تھی ، اس ویڈیو کا متن تو وائر ل نہ ہوا لیکن پیچھے پڑی بندوق نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ۔ ویڈیو وائرل ہو نے پر فیاض الحسن چوہان کو اس پر وضاحت جاری کرنی پڑی جس میں اس کا کہناتھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جس کے باعث وہ ہر وقت اسلحہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاہم آج وہ پیچھے پڑے اسلحے کو ویڈیو کی ریکارڈنگ سے قبل ہٹانا بھول گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.