بس بہت ہوا۔۔۔!! سعودی عرب نے بھارت پر بڑی پابندی لگا دی

Spread the Story
  • 213
    Shares

بس بہت ہوا۔۔۔!! سعودی عرب نے بھارت پر بڑی پابندی لگا دی

ریاض (جی سی این) سعودی عرب نے بھارت کیلئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی اور کہا بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب نے بھارت کیلئے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی اور بھارت کے لئے پروازیں بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ سعودی حکومت نے برازیل،ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائدکی ہیں جبکہ پاکستان کورونا پر قابو پانے پر سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔ خیال رہے بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 56 لاکھ ہوگئی ہے، جو امریکا کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جبک اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ یاد رہے سعودی عرب نے مرحلہ وار فلائٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق جو افراد مستقل نوکریوں پر ہیں وہ کل سے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں غیرملکیوں کو 15 ستمبر سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی تھی جبکہ کھیلوں اور بزنس ویزا رکھنے والے افراد پر سے بین الاقوامی سفری پابندیوں کو ختم کردیا گیا تھا اور کہا تھا ہر طرح کی بین الاقوامی پابندیوں کو یکم جنوری 2021 سے اٹھا لیا جائے گا۔ واضح رہے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں سفری پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.