پیرس (جی سی این) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے تاہم آئس لینڈ اور منگولیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ٹیرر فنانسنگ کی گرے لسٹ میں برقرار رکھا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے بہت سے
The 6 outstanding items (on Pakistan's action items) are "very serious" and need to be addressed – FATF
— Gibran Peshimam (@gibranp) October 23, 2020
"As all action plan deadlines have expired, the FATF
strongly urges Pakistan to swiftly complete its full action plan by February 2021" – FATF— Gibran Peshimam (@gibranp) October 23, 2020
اقدامات کی تعریف کی ہے، پاکستان نے 27 میں سے 21 ایکشن آئٹمز پر عملدرآمد کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے ’ چونکہ ایکشن پلان کی تمام ڈیڈلائنز ختم ہوچکی ہیں،
JUST IN: FATF global dirty money watchdog keeps Pakistan on terrorism financing "Grey List" – Reuters News
— Gibran Peshimam (@gibranp) October 23, 2020
ایف اے ٹی ایف پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ فروری 2021 تک ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کرے۔‘روئٹرز کے پاکستان میں بیورو چیف جبران پیش امام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جن 6 آئٹمز پر عملدرآمد نہیں کیا وہ انتہائی ضروری ہیں اور ان پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے آئس لینڈ اور منگولیا کو نکال دیا گیا ہے۔