بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کی دیوانی ۔۔۔ رنگین و سنگین ویڈیو سامنے آگئی

Spread the Story
  • 213
    Shares

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کی دیوانی ۔۔۔ رنگین و سنگین ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی (گلوبل کرنٹ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے معروف بھارتی ریلیٹی شو بگ باس 13 کی مد مقابل شہناز گِل کے مقبول ترین ڈائیلاگ پر مبنی ریپ سانگ پر بیٹی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنالی۔روینہ ٹنڈن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے جس ریپ سانگ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی ہے وہ بگ باس 13 کی مدمقابل شہناز گِل کے مشہور ڈائیلاگز پر مبنی ہے۔بگ باس کے 13ویں سیزن میں شہناز گِل نے کچھ یہ الفاظ کہے تھے:شہناز گِل کے منہ سے بولے گئے یہ الفاظ بھارت سمیت دُنیا بھر میں اس قدر مشہور ہوئے تھے کہ ان جملوں نے ایک ڈائیلاگ کی شکل اختیار کرلی اور اب انہی ڈائیلاگ پر مبنی ایک بھارتی ریپ سانگ بھی تیار کیا گیا ہے جسے خوب مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام پر یہ ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہناز گِل اور ریپ گلوکار یشراج مکہٹی کی بہت تعریف بھی کی۔اداکارہ نے 14 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس پر اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔دوسری جانب انسٹاگرام صارفین روینہ ٹنڈن کی اس ٹک ٹاک ویڈیو پر اُن کے لیے تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.