'سفید گیندا کراچی والوں کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں'  

‘سفید گیندا کراچی والوں کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں’  

Spread the Story
  • 213
    Shares

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بلدیہ عظمیٰ کے ذیلی ادارے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی جانب سے  تین روزہ ‘کراچی میری گولڈ فیسٹیول’ کا انعقاد کل فریئر ہال کے باغ جناح میں منعقد ہوا۔  

اس فیسٹیول میں مختلف رنگوں کے گیندے کے پھول بڑے تعداد میں رکھے گئے ہیں۔ مگر نمائش کے ایک سٹال پر منفرد سفید گیندے کے چند پھول رکھے گئے ہیں۔ 

محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میں گزشتہ 32 سالوں سے مالی کا کام کرنے والے محمد عرفان کے مطابق گیندے کے سفید رنگ کے پھول منفرد قسم کے پھول ہیں جو اس سے پہلے کراچی میں نہیں لائے گئے۔ یہ پہلا موقع کہ اس رنگ کے منفرد پھول کراچی والوں کو دکھانے کے لیے لائے گئے ہیں۔  

 محمد عرفان نے GCN سے بات کرتے ہوئے کہا: ‘اس سفید گیندے کے پھولوں کے بیج پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔ ہم نے یہ چند بیج باہر سے منگوائے ہیں۔اس کے بیج دسمبر میں لگائے جاتے ہیں، جس کے پھول جنوری میں نکل آتے ہیں اور فروری میں ختم ہوجاتے ہیں۔ اس منفرد پھول کی زندگی صرف دو ماہ ہے’۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.