زرداری صاحب کو آپ نے نہیں چھیڑنا نہ ہی ان سے تفصیلات لینی ہیں

Spread the Story
  • 213
    Shares

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی پارٹی کو ہدایات جاری کر دیں۔ تجزیہ کار طاہر ملک کا انکشاف

اسلام آباد (گلوبل کرنٹ نیوز) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق خبر دے دی ۔ انہوں نے کہا کہ جو بحث چل رہی ہے وہ یہ ہے کہ سب لوگ تھک گئے ہیں زرداری صاحب ناکام ہو گئے ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہےزرداری صاحب اپنے مشن میں ہیں، اُن کا بعد میں پتہ چلے گا کہ وہ ناکام ہوتے ہیں یا کامیاب ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی پارٹی کو ہدایت کر دی ہے کہ آپ نے آصف علی زرداری کو چھیڑنا نہیں ہے۔ اور جو سب سے بڑی جو انہوں نے بات کی ، نواز شریف نے کہا کہ آپ نے زرداری صاحب کے فارمولے سے متعلق کوئی تفصیلات بھی نہیں لینی۔ نواز شریف نے اپنی پارٹی سے کہا ہے کہ چار فروری کو پی ڈی ایم کا جو اجلاس ہو گا اُس میں گیارہ جماعتیں ہوں گی، اگر اجلاس مین فارمولے اور تفصیلات بتائی گئیں تو پی ڈی ایم کے اندر بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو جا کر طاقتور حلقوں کو ساری بات بتا دیتے ہیں ۔
طاہر ملک نے کہا کہ نواز شریف کیلکولیٹڈ شخصیت ہیں۔ وہ تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے تجربے سے اپنی پارٹی کو ہدایات کی ہیں کہ اجلاس میں کوئی ایسی بات نہیں کرنی۔ طاہر ملک نے کہا کہ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زرداری صاحب سے تفصیلات نہ لی جائیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ بلاول سے تحریک عدم اعتماد سے معتلق پوچھیں گے کہ اُن کی ورکنگ کیا ہے اور دلیل کیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم کے چار فروری کو ہونے والے اجلاس ہو اہم قرار دیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.