بلال سعید کا سرعام لڑکے اور لڑکی پر تشدد، دونوں لڑکا لڑکی کون نکلے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (گلوبل کرنٹ نیوز) معروف گلوکار بلال سعید کی لڑکا اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لڑکا لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ بلال سعید کی بھابھی اور بھائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہےجس میں معروف گلوکار بلال سعید کو ایک لڑکی پر بری طرح سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید لڑکے کو گھونسوں اور لاتوں سے مار رہے ہیں جب کہ اس موقع پر ڈولفن اہلکار موجود تھے جو دونوں میں بیچ بچاؤ کراتے رہے۔
Bilal Saeed how the HELL did you KICK a “WOMAN”!? Who gave you the right to BEAT a WOMAN? DISGUSTING! Shame on you! pic.twitter.com/ojUBKglWYp
— Saad Kaiser (@TheSaadKaiser) February 4, 2021
سوشل میڈیا پر چلنے والی بعض خبروں کے مطابق بلال سعید کی جانب سے جس خاتون پر تشدد کیا جا رہا ہے وہ ان کی اہلیہ ہیں تاہم تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔تاحال گلوکار بلال سعید کا وائرل ویڈیو پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔