اسپیس ایکس کے راکٹ کی چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کی ویڈیو جاری

Spread the Story
  • 213
    Shares

خلائی ادارے اسپیس ایکس کے راکٹ کی چاند کے انتہائی قریب سے گزرنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیاہ رات میں چاند کے ساتھ گزرتے راکٹ نے الگ ہی مناظر پیش کیے۔

کل اسپیس ایکس نے مزید 60 انٹرنیٹ سیٹلائٹس فالکن نائن راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیے تھے۔

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹارلنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں رسائی ناقابل اعتماد ، انتہائی مہنگی یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواں مشن فلوریڈا کے اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں لانچ پیڈ سے اڑنے کے ساتھ افگی تک پہنچنے کے بعد دیوہیکل خلائی جہاز گرنا شروع ہوا اور زمین پر واپس آنے والے کنٹرول گلائڈ پر آگرا۔

زمین پر گرنے سے پہلے خلائی جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم راکٹ پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔

ڈیٹا کے حصول کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسپیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹار شپ راکٹ چاند اور مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کیلئے مستقبل میں کام آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.