معروف ایپ واٹس ایپ پر جلد ایک نیا فیچر شامل ہونے جا رہا ہے

Spread the Story
  • 213
    Shares

پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ پر جلد ایک نیا فیچر شامل ہونے جا رہا ہے جس کے تحت صارفین اب واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کے پُرزور مطالبے پر لاگ آوٹ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ، ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت دیگر ایپس کی طرح اب واٹس ایپ صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ جب چاہیں لاگ آؤٹ کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر واٹس ایپ میسنجر اور بزنس ورژن دونوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کا زبردست نیا فیچر کیا ہے؟

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں ملٹی ڈیوائس اسپورٹ متعارف کرانے کے لیے بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

نئے فیچر میں واٹس ایپ کے ایک اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

واٹس ایپ پر گالی دینے کی سزا دو سال قید

ملٹی ڈیوائس سپورٹ سے منسلک نیا فیچر آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بن گیا ہے۔

نئے فیچر کے تحت اگر فون آپ کے پاس موجود نہ ہو تو بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ویب یا دیگر ڈیوائسز میں استعمال کرنا ممکن ہو گا۔

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ، ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ اور ویب کلائنٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں واٹس ایپ نے اپنی نئی سیکیورٹی اپڈیٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا ویب کلائنٹ سے مربوط کرنے کے لئے بائیو میٹرک تصدیق کرائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اپڈیٹ کے تحت واٹس اینے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.