علی موسیٰ گیلانی کی ویڈیو کی حقیقت
سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ،میڈیا ذرائع کے مطابق مبینہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے جس میں سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اسلام آباد سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے لیے ووٹ خریدنے کی بات کر رہے ہیں ، جس میں ایک رکن اسمبلی کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ہم 4 لوگ تو پکے ہیں۔
دو دو آنے … pic.twitter.com/sIVe458Q4n
— Nadeem Malik (@nadeemmalik) March 2, 2021
ذرائع کے مطابق ویڈیو مبینہ طور پرعلی موسیٰ گیلانی پی ٹی آئی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے ہیں کہ کس طرح بیلٹ پیپر پر چیک یا کراس کا نشان لگاتے ہوئے ایک سے زائد نمبرز درج کرنے ہیں جس کی وجہ سے ان اراکین کا ووٹ ضائع تصور کیا جائے گا۔