حج کرنے کے لیے کرونا ویکسین لازمی ہوگی: سعودی عرب

حج کرنے کے لیے کرونا ویکسین لازمی ہوگی: سعودی عرب

Spread the Story
  • 213
    Shares

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس سال صرف ان افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی جن کو کووڈ 19 کی ویکسین لگی ہوگی۔

سعودی اخبار ’عکاظ‘ میں پیر کو چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق صرف انہیں کو حج کرنے کی اجازت ہوگی جن کو ویکسین لگی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت کے دستخط شدہ ایک سرکلر میں کہا گیا کہ ’جو لوگ عازمین حج کے لیے کووڈ 19 کی ویکسین لازمی ہے اور(اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے) ایک بنیادی شرط ہوگی۔‘

سعودی عرب ہر سال لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر سے آئے مسلمانوں کا مہمان بنتا ہے جو حج کا مذہبی فریضہ ادا کرنے آتے ہیں۔

تاہم 2020 میں کرونا (کورونا) وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس نے حج ادا کرنے والوں کی تعداد کو محض ایک ہزار تک محدود کر دیا تھا۔ جدید دور میں پہلی بار اس نے غیر ملکیوں کو حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.