’دی انٹرن‘ میں امیتابھ اور دپیکا ساتھ ساتھ

Spread the Story
  • 213
    Shares

ہالی وڈ کی فلم دی انٹرن جس میں رابرٹ ڈی نیرو اور این ہیتھ وے نے کلیدی کردار ادا کیا اب بالی وڈ میں بننے جا رہی ہے۔ ڈی نیرو کی جگہ اس کی بھارتی کاسٹ میں امیتابھ بچن کو شامل کیا گیا ہے۔

نینسی میرز کی 2015 ہدایت کاری میں دی انٹرن کو کافی پذیرائی ملی تھی۔

بھارتی اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے پیر کو اعلان کیا کہ دی انٹرن فلم کی کاسٹ میں ایک اہم رکن امیتابھ بچن کو شامل کیا گیا ہے۔

اس طرح ہالی وڈ میں دیپیکا پاڈوکون اور امیتابھ بچن فلم ’پیکو‘ کے بعد ایک بار پھر سکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کا اعلان پہلے دپیکا اور آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ کیا گیا تھا۔

دیپکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نئی فلم کا ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں دپیکا اور امیتابھ کے سائے نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے لیے ایک ’اہم اداکار‘ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دی انٹرن اسی نام کی ہالی ووڈ فلم کا ری میک ہے جس میں این ہیتھ وے اور رابرٹ ڈی نیرو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ نینسی میئرز کی ہدایت کاری میں بننے والی 2015 کی فلم کو ریلیز ہونے پر زیادہ تر مثبت جائزے ملے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سینیئر بچن اور دیپکا پاڈوکون اصل کا جادو دوبارہ تخلیق کر سکیں گے۔

انٹرن کی ری میک ’بدھائی ہو‘ شہرت کے امیت شرما کر رہے ہیں اور اسے وارنر بردرز انڈیا کے ساتھ مل کر سنیل کھیترپال، دیپکا پاڈوکون مشترکہ طور پر بنا رہی ہیں۔ سکرین پلے اکشت گھلڈیال اور متیش شاہ کی جوڑی نے تحریر کیا ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

دی انٹرن کے علاوہ دیپکا سپورٹس ڈراما 83 میں اپنے حقیقی زندگی کے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ سکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی جہاں وہ کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیا کا کردار ادا کریں گی۔

دیپکا پاڈوکون شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ اور ایکشن فلم ’فائٹر‘ بھی کر رہی ہیں، جہاں وہ ریتیک روشن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب امیتابھ بچن کی چہرے، جھنڈ اور برہماسترا ریلیز کی منتظر ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.