چین نے زہریلے کھانے اور زہریلی گیس شناخت کرنے والا قلم تیارکر لیا

Spread the Story
  • 213
    Shares

چین نے زہریلے کھانے اور زہریلی گیس شناخت کرنے والا قلم تیار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ایک ایسا قلم تیار کیا ہے جو باسی کھانے، پھل، سبزیوں کی شناخت کرکے انسانی جان کو بچا سکتا ہے جبکہ یہ قلم زہریلی گیس کی بھی شناخت کرے گا۔

مذکورہ قلم کی نب زہریلے کھانے اور گیس کی موجودگی پر اپنا رنگ بدل لیتی ہے۔ جس کی موجودگی کی پیشگی اطلاع پر کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔

جنگوں یا حملوں میں زہریلی گیس استعمال کی جاتی ہے جس کی بو اور رنگت نہیں ہوتی۔ اسی طرح کھانے پینے کی بہت سی اشیا خراب ہونے پر بھی گیس کے بخارات خارج کرتی ہیں جنہیں ہم سونگھ نہیں سکتے۔

اس قلم کو چین مین شینزن انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز نے کئی اداروں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ اس کا اولین نمونہ (پروٹوٹائپ) دیکھنے میں سرنج کی طرح لگتا ہے اور بہت کم خرچ اور مؤثر بھی ہے۔ یہ اپنے خواص کی بنا پر مضر کیمیکل کی انتہائی معمولی مقدار بھی نوٹ کرسکتا ہے۔

اس طرح کے سینسر عام طور پر ایگریگیشن انڈیوسڈ ایمیشن فلوروجین (ایل ای جینس) استعمال کرتے ہیں اور مضر کیمیکل ان سے چپکنے کے بعد ایک طرح کی رنگ دار روشنی خارج کرنے لگتے ہیں لیکن اب سے قبل یہ سارے نظام مائعات (لیکوئیڈ) پر مبنی تھے۔

اب ژی جیاؤ، پینگفانگ زینگ، ہیاتو فینگ، بین زونگ ٹینگ اور دیگر ساتھیوں نے ایل ای جینس کو ٹھوس شکل دی ہے اور اسے ایک سوئی کی نوک پر لگایا ہے۔ جیسے ہی کوئی گیس خارج ہوتی ہے یا کسی غذا کے سڑنے سے بخارات نکلتے ہیں اس کا سرا روشن ہوجاتا ہے۔ٹیک


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.