’بڑی خواہش ہے حلیمہ سلطان خود میری تعریف کریں‘

Spread the Story
  • 213
    Shares

ترکی کی مقبول ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے اردو ورژن میں حلیمہ سلطان کا وائس اوور کرنے والی ربیعہ راجپوت کہتی ہیں کہ جب انھیں اس کام کی پیشکش ہوئی تو انھوں نے پہلے انکار کردیا تھا۔  

’پاکستان میں جب ارطغرل غازی اردو ترجمے کے ساتھ شروع ہوا اور پروڈکشن ہاؤس نے آڈیشن لینا شروع کیے تو مجھے بھی آفر ہوئی مگر وقت کی کمی کے باعث میں نے انکار کر دیا۔‘

GCN سے خصوصی گفتگو میں وائس اوور آرٹسٹ ربیعہ نے مزید بتایا: ’مگر بعد میں اس ڈراما سیریل کی نوعیت اور اہمیت کو سمجھتے ہوئے میں نے آڈیشن کے لیے ہاں کر دی۔

’اب تک ہم 450 اقساط کی ڈبنگ کر چکے ہیں جو ساتھ ساتھ آن ایئر بھی ہو رہی ہیں۔‘ 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ارطغرل غازی ترکی میں سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ون پر سلطنت عثمانیہ (موجودہ ترکی) کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل پر بنی ڈراما سیریل ہے۔  

ربیعہ کے مطابق ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بیلگیچ سے ملاقات کریں۔  





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.