’آپ جا سکتے ہیں‘: نعمان نیاز کا لائیو شو میں شعیب اختر کو جواب

Spread the Story
  • 213
    Shares

پاکستان کے سرکاری سپورٹس چینل (پی ٹی وی سپورٹس) پر سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان براہ رست پروگرام میں ’تلخ کلامی‘ ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ کے بعد پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام (گیم آن ہے) میں میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے سوال کیا جس کے جواب میں دونوں کے درمیان تلخی کا مختصر سلسلہ شروع ہوا۔

شعیب اختر نے بات جاری رکھتے ہوئے میچ پر اپنا تجزیہ شروع کیا اور اس دوران انہوں نے کہا کہ حسن علی سے شروع میں بولنگ نہیں کروانی چاہیے تھی کیونکہ بعد میں گیند ریورس ہو رہی تھی۔

شعیب اختر نے نعمان نیاز سے سوال کیا کہ ’شاہین کی گیند ریورس ہو رہی تھی آپ نے گیم دیکھی؟‘ جواب میں نعمان نیاز نے کہا کہ ’جی میں نے تو میچ دیکھا میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بیٹھے ہیں۔‘

اس کے جواب میں شعیب اختر نے دوبارہ کہا کہ ’آپ کھوئے ہوئے تھے۔‘

اسی گفتگو کے دوران شعیب اختر نے آگے چل کر حارث رؤف کی بات کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو کریڈٹ دینے کی بات کی، تاہم شعیب اختر نے غلطی سے شاہین شاہ آفریدی کا نام لے کر اپنی بات کو جاری رکھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ ’عاقب جاوید شاہین آفریدی کو لے کر آئے اور انہیں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بنایا۔‘ یہاں نعمان نیاز نے شعیب کی بات کے بیچ ہی کہا کہ ’شاہین آفریدی پاکستان کے لیے انڈر 19 کھیل چکے تھے۔‘

اس پر شعیب اختر نے کہا کہ ’میں حارث رؤف کی بات کر رہا ہوں۔‘ وہیں نعمان نیاز نے دوبارہ اپنی بات کو دوہرایا کہ ’شاہین پاکستان کے لیے کھیل چکے تھے۔‘

شعیب اختر نے سنجیدگی سے کہا: ’سر پلیز! سم بڈی کیم ٹو دا ورک۔‘

یہاں سے صورتحال خراب ہوئی اور ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ ’آپ بدتمیزی (RUDE) کر رہے ہیں۔ تو میں یہ نہیں کہنا چاہتا تھا۔۔۔لیکن آپ اوور سمارٹ ہو رہے ہیں تو چلے جائیں۔ میں یہ آن ایئر کہہ رہا ہوں۔‘

اس پر شعیب اختر کو دھچکا لگا اور کچھ دیر کے لیے خاموشی ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز نے بریک لے لی۔

طویل بریک کے بعد جب دوبارہ پروگرام کا آغاز ہوا تو نعمان نیاز نے سوال بدل دیا تھا تاہم شعیب اختر نے انہیں روکا اور چند لمحے خاموشی اختیار کی اور کہا کہ ’میں آپ کے خلاف کیس نہیں بنا رہا تھا بلکہ حارث رؤف کے بارے میں بات کر رہا تھا جو کہ لاہور قلندرز کی دریافت ہے۔‘

شعیب اختر نے وضاحت کی کہ ’حارث رؤف انڈر 19 سے نہیں آئے تھے۔‘ جس پر نعمان نیاز نے کہا ’شاہین شاہ آفریدی انڈر 19 سے آئے تھے۔‘

سٹار فاسٹ بولر نے نعمان نیاز سے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی۔ جس کا نعمان نیاز نے ہاں میں جواب دیا۔ پھر شعیب اختر نے ان سے کہا: مسکرائیں، اور کہیں جو بھی ہوا، اس پر معذرت کریں۔

جواب میں نعمان نیاز نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ جاری رکھیں۔ اس پر شعیب اختر نے بات جاری رکھنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ایک لمبی سانس لینے کے بعد کہا کہ ’چھوڑیں آگے بڑھیں۔‘





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.