اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا رازبتا دیا

Spread the Story

کراچی(جی سی این رپورٹ) اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے خواتین کو جلد کی حفاظت کے لیے مفید ٹپس دے دیں۔تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر خواتین کو اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے جلد کی حفاظت کے لیے چند مفید مشورے دئیے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیمل خاور نے اپنی جلد کے حوالے سے پریشان خواتین اور لڑکیوں کو چہرے کو حسین بنانے کے گر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں پانی کا پیا جائے۔نیمل نے کہا کہ پانی سے جلد پر بہت فرق پڑتا ہے، دن میں کم سے کم دو لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئے، جلد کو خوبصورت اور حسین بنانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چائے اور کافی کا استعمال ترک کردیا جائے۔

اداکارہ نیمل خاور نے ویڈیو میں بتایا کہ چائے اور کافی میں موجود کیفین چہرے کی جلد کو خشک کردیتا ہے جو کہ بہت نقصان ہے لہٰذا چائے کافی کو مکمل ترک کریں اور اگر یہ نہیں کرسکتے تو کم از کم بہت حد تک کم کردیں۔نیمل خاور نے ایک اور مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمیشہ اپنی جلد کو نم رکھیں، خواتین جلد پر لگے میک اپ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں اور میک اپ کو چہرے پر لگا رہنے دیتی ہیں جو کہ بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ میک اپ کو چہرے سے فوراً صاف کردیں، نیمل نے بادام، کھوپرے اور زیتون کے خالص تیل کو بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت سود مند قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.