اس لڑکی کا جانتے ہیں قد کتنا ہے؟

Spread the Story

ٹیکساس (جی سی این رپورٹ)میسی کیورین کا قد پیدائش کے وقت صرف 19 انچ تھا مگر اب 16 سال کی عمر میں یہ لڑکی 6 فٹ 9 انچ قد کی مالک بن چکی ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی درحقیقت اس وقت دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں کے ریکارڈ کو بھی توڑ چکی ہے۔میسی کیورین کی ٹانگون کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ روس سے تعلق رکھنے والی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی 52.2 انچ تھی۔ابھرتی ہوئی ماڈل میسی کو اکثر چلتے ہوئے بہت خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ وہ دروازے سے ٹکرا نہ جائیں۔میسی کی 55 سالہ والدہ ٹریسی نے بارکرافٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا ‘مجھے احساس ہوا تھا کہ 18 ماہ کی عمر میں میری بیٹی دیگر بچوں کے مقابلے میں لمبی ہے اور اس وقت اس کا قد 2 فٹ 11 انچ ہوچکا تھا’۔انہوں نے مزید بتایا ‘اس دور میں وہ دیگر ننھی بچیوں کے ساتھ کھڑی تھی تو وہ 2 سال کی بجائے زیادہ عمر کی لگ رہی تھی’۔4 یا 5 سال کی عمر میں اس کا قد ہر سال 5 انچ بڑھا جو کہ بہت زیادہ تھا جیسا ٹریسی بتاتی ہیں ‘اس کی ٹانگیں ہمیشہ سے بہت لمبی تھیں، میں یہ کہنے کی عادی ہوگئی تھی کہ کبھی میری بھی ٹانگیں لمبی تھیں مگر اب ایسا نہیں’۔ویسے طویل قد میسی کے جینز میں موجود ہے، اگرچہ ان کی والدہ کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے مگر ان کے والد کیمرون 6 فٹ 5 انچ جبکہ 17 سالہ بھائی جیکب 6 فٹ 3 انچ کا ہے۔اگرچہ اب میسی کو اپنے قد پر فخر ہے مگر وہ کہتی ہے کہ شکر ہے کہ قد بڑھنا رک گیا، کم از کم کچھ وقت کے لیے تو۔میسی کے مطابق ‘جب میرا قد 9 ویں گریڈ میں بڑھنا رکا تو میں نے سکون کا سانس لیا کیونکہ جب میں چھوٹی تھی تو قد بڑھنے سے ٹانگوں میں ہونے والا قد بہت تکلیف دہ ثابت ہوتا تھا’۔اگرچہ وہ اپنے قد کو قبول کرچکی ہے مگر میسی کہتی ہیں کہ دنیا کی طویل ترین ٹانگوں کا اپنا نقصان بھی ہے ‘یقیناً اتنی لمبی ٹانگوں کا اپنا نقصان بھی ہے، اکثر چلتے ہوئے سر دروازے سے ٹکرا جاتا ہے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوتا ہے جبکہ لباس کی تلاش بھی آسان نہیں’۔اپنے قد کی وجہ سے میسی کو اسکول یا گھر سے باہر بہت زیادہ توجہ ملتی ہے اور لوگ انہیں گھورتے ہوئے کہتے ہیں ‘واہ یہ تو بہت لمبی ہے’۔مگر میسی کو توقع ہے کہ لمبا قد ماڈلنگ میں کامیابی دلانے میں مدد سکے گا۔میسی کے ریکارڈ کو ابھی گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں جگہ نہیں ملی مگر اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کا قد شخصیت کی مضبوطی کے لیے حوالے سے ثانوی اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.