امر یکا نے پاکستان کے بارے میں ایسابیان دیدیا کہ بھارت آگ بگولا

Spread the Story

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اب امریکی نائب معاون وزیرِ خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دے دیئے۔اس حوالے سے امریکا کی نائب معاون وزیرِ خارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیاء ایلس ویلز کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔اپنے بیان میں ایلس ویلز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کے لیے پُرامید ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نمستے ٹرمپ کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کر رہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق اس بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.