آتشزدگی کا خوفناک واقعہ،13پاکستانی جاں بحق

Spread the Story

کرامے (جی سی این رپورٹ)اردن میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔اردن کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ مشرقی اردن کے علاقے کرامے میں پیش آیا جہاں دو پاکستانی خاندان مقیم تھے۔ترک میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.