آصفہ نے والد آصف زرداری کو کس بات پر راضی کرلیا؟

Spread the Story

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زداری کی طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، کل تک ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی، آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کو ضمانت کی درخواست دینے کیلئے قائل کیا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈاکٹر نے کافی بیماریاں تشخیص کی ہیں۔ہمارے خاندان اور بہنوں کیلئے یہ ایک مشکل عمل تھا، لیکن ہمیں ان پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں ہے، یہ ڈاکٹرز قابل ضرورہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا مئوقف تھا کہ ضمانت کی درخواست نہیں دیں گے۔لیکن ہم نے ان سے اجازت طلب کی ہے،صدر زرداری نے آصفہ بی بی کی درخواست قبول کی ہے ، اب امید ہے کل تک ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔سب لوگ صدر زرداری کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری صدر زرداری سے سیاسی صورتحال پربات ہوئی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اصولوں پر کمپرومائز نہیں کرے گی۔چاہے وہ 18ویں ترمیم کی بات، جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کی بات ہو،ہمارا کشمیر میں یوم تاسیس کا جلسہ بڑا کامیاب رہا۔جلسے میں بڑے کثیر تعدادمیں لوگ آئے تھے۔ اب ہم نے 27دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ میں منائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.