ایمان علی کو کیا بیماری، سب کو بتا دیا

Spread the Story

کراچی (جی سی این رپورٹ)معروف اداکارہ ایمان علی نے جان لیوا بیماری ’ملٹی پل اسکلیروسز میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کیرئیر میں درپیش مسائل اور اس کے ساتھ رہتے ہوئے زندگی کی جدوجہد سے آگاہ کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے 02 منٹ اور 3 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کے کیپشن میں ایمان علی نے ہیش ٹیگ ’انتظار نہ کرو‘ اور ’لیٹس بیٹ ایم ایس‘ کا استعمال کیا۔یاد رہے کہ اداکارہ گزشتہ 15 برس سے اس مرض سے جنگ لڑ رہی ہیں۔ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے بتایا کہ 2006 میں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں، ہر میگزین کے سرورق پر میری تصویر ہوتی تھی ایسے میں شعیب منصور کی فلم کی آفر آجانا غرض کہ سب کچھ بہترین چل رہا تھا کہ ایسے میں ’ملٹی پل اسکلیروسز ‘ جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی ۔ایمان علی نے بتایا کہ اُس وقت یہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بارے میں پتہ ہی نہیں ہے کہ ’ملٹی پل اسکلیروسز‘ میں ہوتا کیا ہے ، اس کے زندگی گزارنا کتنا اذیت ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.