بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بننے والی فلم کا ٹریلر دیکھیں

Spread the Story

لاہور(جی سی این رپورٹ)بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو پر بننے والی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اداکارہ عائشہ عمر اور شمعون عباسی کی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر 1 منٹ اور 16 سیکنڈز پر مبنی ہے۔فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکار شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔’ڈھائی چال‘ کی عکس بندی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں اداکارہ ایک صحافی کا کردار کرتی دکھائی دیں گی جو بلوچستان کے خطے کی اصل تصویر پیش کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ فلم کے ہدایت کار تیمور شیرازی ہیں اور اس کا اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، پاکیزہ خان اور بلوچستان کے متعدد تھیٹر آرٹسٹ بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم ’ڈھائی چال‘ رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی کہ ریلیز کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.