بھارتی گلوکارہ میں کورونا وائرس کی تشخص،معاملات خفیہ رکھنے پر ایف آئی آر بھی درج

Spread the Story

ممبئی (جی سی این رپورٹ)بھارت کی نامور گلوکارہ کنیکا کپور میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ پر سفری تاریخ خفیہ رکھنے کا الزام بھی لگادیا گیا تھا اور اب ان کے خلاف پولیس میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایف آئی آر لکھنؤ کے چیف میڈیکل افسر کی جانب سے درج کروائی گئی۔چیف میڈیکل افسر نے اپنی شکایت میں لکھا کہ14 مارچ کو ایئرپورٹ پر گلوکارہ کی اسکریننگ ہوئی تھی، جس کے بعد ان میں نزلے کی علامات بھی سامنے آئیں، اس وقت کنیکا کو گھر میں قرنطینہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس کو فالو کرنے کے بجائے متعدد تقاریب میں شرکت کی۔خیال رہے کہ 41 سالہ کنیکا کپور رواں ماہ لندن سے لکھنؤ پہنچی تھیں، جس کے چند روز بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔اس دوران گلوکارہ 3 ایونٹس کا حصہ بنیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ان ایونٹس میں بڑی تعداد میں بھارتی سیاستدان بھی موجود تھے۔وہ ایک رات کے لیے لکھنؤ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی ٹہریں جبکہ شاپنگ کے لیے متعدد بازاروں کے چکر بھی لگائے۔دوسری جانب کنیکا کپور نے دعویٰ کیا کہ وہ 11 مارچ کو لکھنؤ پہنچی تھی جبکہ وہ لندن سے ممبئی ایئرپورٹ 9 مارچ کو پہنچی۔جبکہ گلوکارہ کے اس دعوے کے بعد لکھنؤ کے چیف میڈیکل افسر نے بھی کہا کہ ان کی ایف آئی آر میں کچھ غلطیاں ہیں۔ان کے مطابق گلوکارہ 11 مارچ کو ہی لکھنؤ آئیں، جہاں ان کی اسکریننگ نہیں ہوئی البتہ 9 مارچ کو ممبئی ایئرپورٹ پر ان کی اسکریننگ ہوئی تھی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں اب تک 100 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوچکا ہے جو ان کنیکا کے ہمراہ ان ایونٹس میں موجود تھے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ان تمام افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.