تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے دیگر تمام ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ کے برابر ہوگیا

Spread the Story

لاہور (جی سی این رپورٹ) تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے دیگر تمام ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ کے برابر ہوگیا، کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث تاریخ میں پہلی مرتبہ کمزور ممالک طاقتور ممالک کے برابر آ گئے، آمد و رفت کی پابندیوں نے دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ برابر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاون کی حالت میں جا چکے ہیں۔بیشتر ممالک اپنا فلائٹ آپریشن اور زمینی آمد و رفت بند کر چکے۔ دنیا کی سیاحت تقریباً ختم ہو چکی اور عالمی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ ایسے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ برابر ہوگئی ہے۔کرونا وائرس کی تباہ کاریوں نے پاکستانی اور دیگر کمزور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ دنیا کے طاقتور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ کے برابر کر دی ہے۔ایک وقت تھا جب یورپ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، جاپان، امریکا، کینیڈا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاسپورٹ انتہائی طاقتور تصور کیے جاتے تھے۔ ان ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز بیشتر ممالک میں بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے تھے، تاہم اب ایسا نہیں رہا۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اب تقریباً تمام ہی ممالک ایک دوسرے کیساتھ فضائی و زمینی رابطے بند کر چکے ہیں۔اب کسی بھی ملک کے شہری کو کسی دوسرے ملک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، یعنی تقریباً تمام ہی ممالک سفری پابندیاں عائد کر چکے۔ ان سفری پابندیوں کے باعث دنیا کے طاقتور ممالک اور کمزور ممالک، سب ہی کے پاسپورٹ کی رینکنگ ایک برابر ہوگئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ مہلک کرونا وائرس دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ہر گزارتے دن کیساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18,615ہوگئی ہیں، یورپی یونین نے 30 روز کے لیے یونین کے باہر سے تمام مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردیں ، امریکہ نے شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا ، جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد چار لاکھ سترہ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.