جاتی امرا میں نواز شریف سے کس اہم شخصیت نے ملاقات کی،کیا پیغام پہنچایا؟

Spread the Story

لاہور(جی سی این رپورٹ)انتہائی باخبر ذرائع نے خبر دی ہے کہ سیاسی منظر میں ہونے والی تبدیلیوں کی بڑی وجہ جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے رئیل اسٹیٹ کے تائیکون ملک ریاض کی ملاقات ہے، جنہوں نے جمعرات کے روز ان سے دو سے اڑھائی گھنٹے طویل ملاقات کی اور مقتدر قوتوں کا اہم پیغام بھی پہنچایا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ملک ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ جاتی امرا اور شریف فیملی سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی بھی اہم عہدہ نہیں رکھے گی جس کے بعد شہباز شریف جو پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیںکے بعد نواز شریف اور مریم نواز بھی جلد ہی انگلینڈ روانہ ہو جائینگے جہاں نواز شریف اپنا علاج کرانے کے ساتھ ساتھ وطن واپسی کیلئے مناسب وقت کا انتظار کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اس دوران مکمل خاموش رہینگے تاہم ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک ریاض پر یہ بات واضح کردی ہے کہ وہ جب بھی وطن واپس آئینگے ان کا نعرہ ووٹ کو عزت دو کا ہی ہوگا۔ذرائع نے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کہ اس ملاقات کے دوران کسی طرح کی کوئی ڈیل کی بات ہوئی ہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کہا جا رہا ہے کہ ڈیل کے باقی معاملات بھی طے کرلئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.