حیران کن خوبیوں والا لیپ ٹاپ آنے والا

Spread the Story

اسلام آباد ( جی سی این رپورٹ) ایکسپینسکیپ (Expanscape) نامی ایک کمپنی نے سی ای ایس میں ایک نئی قسم کے لیپ ٹاپ کا پروٹو ٹائپ پیش کیا ہے جس میں 6 اضافی سکرین کو مربوط کیا گیا.
Aurora 7 پروٹو ٹائپ میں 4 عدد 17.2 انچ یو ایچ ڈی سکرینز( ا3840×2160 پکسل ریزو لوشن) ہین جبکہ 3 عدد سکرینز کا سائز 7 انچ (1920×1200 پکسل ریزولوشن) ہے۔7 انچ کی سکرینوں میں سے ایک انٹیگریٹڈ ٹچ سکرین ہے۔ لیپ ٹاپٔ میں ایک عدد 2 ایم پی ویب کیم بھی رکھا گیا جو کے سامنے والی پہلی اسکرین پر نصب ہے.
کمپنی کے مطابق اس لیپ ٹاپ میں Core i9-9900K اور جی ٹی ایکس کارڈ ہے۔

اس سارے سسٹم کو ایک ہی بیٹری پر بنایا گیا تا مزید ابھی بیٹری کی ٹائمنگ اور ایک سے زاہد بیٹری کی گنجائش کا نہیں بتایا گیا. کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ سیکورٹی منیجرز، ڈیٹا سائنٹسٹ اور گرافکس ڈیزائنرز کو مدِ رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا۔ دوسری چیزوں کے ساتھ اسے موبائل سیکورٹی آپریشن سنٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیپ ٹاپ میں ایک سے زیادہ سکرین کا پیش کرنا نیا خیال نہیں۔ 2009 میں ThinkPad W700ds کو اسی خیال سے پیش کیا گیا تھا، جس میں 17 انچ سکرین کے ساتھ اضافی قابل توسیع 10.6 انچ سکرین بھی تھی۔

2017 میں ریزر نے تین فور کے سکرینز کے ساتھ لیپ ٹاپ کا پروٹو ٹائپ پیش کیا تھا۔
کمپنی نے TeenySERV کے نام سے پورٹیبل پاکٹ سائز سرور کا پروٹو ٹائپ بھی پیش کیا ہے، جس میں 7 انچ کی دو (1920×1200) سکرینزاور بیک گراؤنڈ لائٹنگ کے ساتھ چھوٹا کی بورڈ بھی ہے۔ اس سرور میں کور آئی 7 اور 64 جی بی ریم ہے۔ اس میں ایک پروگرام ایبل Arduino مائیکرو کنٹرولر بھی مربوط ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.