دولہے نے کون سی خواہش پوری نہ ہونے پر خود کشی کر لی

Spread the Story

بدین(جی سی این رپورٹ) صوبہ سندھ کے شہر بدین میں ایک ایسا واقع پیش آیا جس میں ایک دلہا نے اپنی بارات والے دن میوزک کی فرمائش پوری نہ ہونے کی صورت میں خودکشی کر لی۔ دلہا نے شادی سے پہلے اپنے والد سے فرمائش کی تھی کہ اسے بارات والے دن میوزک چاہیئے تا کہ وہ اپنی شادی کے لمحات کو میوزک کے ساتھ یادگار بنا دے۔ لیکن غریب والد اپنی غربت کی وجہ سے بیٹے کی یہ فرمائش پوری نہ کر سکا جس کی وجہ سے بیٹے نے اپنے خوشی والے دن ہی خودکشی کر لی۔
یاد رہے کہ یہ واقع پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقہ بدین میں پیش آیا ہے جہاں باپ کی غربت نے اس کے بیٹے کی شادی والے د ن جان لے لی ہے۔اس سے قبل بھی پاکستان میں ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس میں دلہا شادی کے دن اللہ کا پیارا ہو گیا ہے۔
لیکن ان واقعات میں یا تو کسی کی غفلت نے دلہا کی جان لی یا کسی حادثے میں۔ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ دلہا نے اپنی ایک فرمائش پور ی نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔

اہلیان محلہ نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دلہے کا باپ کافی غریب ہے، وہ بہت مشکل سے اپنے بیٹے کی شادی کر رہا تھا۔والد سادگی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کا بیٹا چاہتا تھا کہ اس کی بارات والے دن بھرپور میوزک کا انتظام کیا جائے تا کہ اس کے لئے یہ لمحات ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں ۔غریب باپ پیسوں کی کمی کی وجہ سے بارات والے دن میوزک کا انتظام نہ کر سکا، جب یہ بات دلہا کو پتہ چلی تو اس نے کسی کا لحاظ نہ کیا۔مہندی لگے ہاتھوں سے گلے میں چادر ڈال کر دلہا نے خودکشی کر لی جس کے بعد شادی والی گھر افسردگی کا منظر پیش کر رہا تھا جس کے بعد باپ اپنے بیٹے کی دلہن لانے کی بجائے اپنے بیٹے کی میت اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.