رائو انوار کے بارے میں بری خبر آگئی

Spread the Story

کراچی (جی سی این رپورٹ) : سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار پر امریکی پابندیاں ہیں۔ سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار سید طلعت حسین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر امیریکی پابندیاں ہیں۔انکا کہنا ہے کہ راؤ انوار کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بنیاد بنی ہیں، وہ 18 افراد جو کہ امریکی پابندیوں کا شکار ہیں ان میں ایک راؤ انوار بھی ہے۔ایس ایس پی راؤ انوار پر نقیب اللہ مسعود کے قتل کا مقدمہ تھا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا ہے تھاکہ نقیب اللہ مسعود کو انصاف نہیں ملے گا۔انکا کہنا تھاکہ ہمارے اس سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے اہل خانہ کو انصاف نہیں مل سکتا۔ایک نجی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ایلیٹ گینگ کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا ،اللہ تعالیٰ اگر انصاف دے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔انھوں نے کہا تھاکہ میں اقبال جرم کرتا ہو ں کہ ہمارے اس جوڈیشل سسٹم میں ،اس انوسٹیگیشن کے سسٹم،اس پراسیکیوشن کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.