سندھ کے کس صوبائی وزیر کے دفتر میں آگ لگ گئی، کیا کیا ریکارڈ جل گیا؟

Spread the Story

کراچی (جی سی این رپورٹ)سندھ کی صوبائی وزیر شہلارضا کےدفترمیں آگ لگ گئی ۔سندھ سیکرٹریٹ کے قریب واقع صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا کے دفتر میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا۔ شہلا رضا کے دفتر اور چیمبر میں آگ بجھانے کےلیے دوفائرٹینڈرز نے فرائض انجام دیئے۔فائربریگیڈ حکام کےمطابق بیرک نمبر اکانوے مکمل طور پر جل کرتباہ ہوگیا ہے۔آگ لگنے سے شہلا رضااور وزیر فشریز و لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی کے دفترکاریکارڈ جل گیا ہے ۔آگ سے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر ایویلیوایشن کا دفتربھی متاثر ہوا۔ دفتر میں لگی آگ تیزی سے پھیلی جس کے باعث تمام فرنیچر جل گیا۔ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ نماز جمعہ کے اوقات میں لگی۔نماز کے وقفے کے باعث دفتر میں کوئی اسٹاف موجود نہیں تھا اس لئے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔اس بارے میں شہلا رضا کا کہنا ہے کہ میرے دفتر میں کام کرنے والا اسٹاف بچ گیا، اس سے بڑی بات میرے لئے کوئی نہیں ہو سکتی، بس دفتر کے باہر لگے درخت بچ جائیں۔انہوں نے آگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گزشتہ روز سے دفتر کے کچھ اے سی خراب تھے اور ان کو ٹھیک کرنے کا عمل جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.