شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Spread the Story

جوہانسبرگ(جی سی این رپورٹ ) سپیڈ میٹر کی غلطی یا حقیقت، سری لنکا کے انڈر 19 فاسٹ بولر ماتھیشا پاتھیرانہ نے مبینہ طور پر تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا۔انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کے چوتھے اوورکی پانچویں ڈلیوری انھوں نے انتہائی فاسٹ کی جو وائیڈ قرار پائی،اس وقت سکور بورڈ کے ساتھ لگے سپیڈ میٹر پر 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ہندسہ جگمگایا۔اب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بحث کی جا رہی ہے کہ رفتار کا اندازہ لگانے میں سپیڈمیٹر سے غلطی ہوئی یا حقیقت میں ماتھیشا پاتھیرانا نے شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ توڑ دیا جو انھوں نے ورلڈ کپ2003ء میں انگلینڈ کے سابق بلے بازنک نائٹ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی تھی۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا اس حوالے سے آخری اطلاعات تک ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.