عدالت نے حمزہ شہباز سے آئندہ پیشی پر کیا ساتھ لانے کو کہہ دیا؟

Spread the Story

لاہور(جی سی این رپورٹ) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کردی۔لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے لیگی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔سماعت کے آغاز پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اس کیس کے ریفرنس کی کیا صورتحال ہے، اس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔اسی دوران حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حمزہ شہباز کی گواہوں کی دستاویزات لینے کی درخواست مسترد کردی۔دورانِ سماعت فاضل جج نے حمزہ شہبازسے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ابھی اپنا قومی شناختی کارڈ ہے؟ اس پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت شناختی کارڈ نہیں ہے۔عدالت نے حمزہ شہباز کی آئندہ شناختی کارڈ پر نام دیکھ کر حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں عدالت نے منی لانڈرنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ 28 فروری تک توسیع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.