مریم نواز کے حکومت پر ایک بار پھر بھرپور وار

Spread the Story

لاہور(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے حوالے سے کہا ہے کہ ‘جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی ہے اسی طرح چلی بھی جائے گی’۔لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پیش کیا گیا، اس دوران انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو بھی کی۔دوران گفتگو صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کہ ایک وزیر نے نام لیے بغیر کہا کہ جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا اور اہم انکشافات سامنے آئے ہیں؟ جس پر مریم نواز نے موبائل فون کی برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔مریم نواز نے کہا کہ شرم آنی چاہیے انہیں جنہوں نے الزام لگایا، آئی جی جیل نے تردید کردی ہے کہ مجھ سے کوئی موبائل برآمد نہیں ہوا۔اس دوران مولانا فضل الرحمٰن کے لانگ مارچ سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ ‘جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی’۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘جس طرح جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پاؤں نہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.