معروف کامیڈین خالد سلیم موٹا کے بارے میں افسوسناک خبر

Spread the Story

کراچی (جی سی این رپورٹ )بیماریوں کے باعث شوبز انڈسٹری سے دور پاکستانی فلموں کے معروف کامیڈی اداکار خالد سلیم موٹا کا شوگر لیول بڑھ جانے کی وجہ سے ان کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔ذیابیطس کی شدید بیماری کی وجہ سے گزشتہ دنوں خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی تھی کیوں کہ اس میں موجود زخم مندمل نہیں ہورہا تھا۔ شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ پہلے کاٹی جاچکی تھی۔خالد سلیم موٹا نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاؤں کے طفیل میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔واضح رہے کہ 300 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینئر فنکار کو ابھی تک پرائیڈ آف پرفارمنس بھی نہیں دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.