موبائل اپلیکیشن سے پیسے کمائیں

Spread the Story

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ) :ایسی اپلیکیشن جو کہ مختصر ویڈیوز بنانے پر بھی معاوضہ دے گی، ’بائیٹ‘ ایپ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ صارفین کو مختصرویڈیوز بنانے پر انکو ملنے والے شتہارات کا سو فیصد معاوضہ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن’بائیٹ‘ کی جانب سے صارفین بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔
اس ایپ کے نئے منصوبے کے تحت مختصر ویڈیو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ صارفین کو معاوضہ بھی ادا کریگی۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’بائیٹ‘ کے شریک بانی ڈیم ہوفمان کا کہنا ہے کہ صارفین کی ویڈیوز پر اشتہارات کی مد میں سو فیصد رقم ادا کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد صارفین کو انکی محنت کا صلہ دینا ہے، غیر معینہ مدت کے لیے صارفین کو ایب اشتہارات کا سوفیصد معاوضہ دیا جائیگا۔
واضع رہے کہ اشتہارات کی مد میں دیا جانے والا معاوضہ مستقبل میں کم بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن مستقبل میں منافع میں کٹوتی سے متعلق کوئی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ اس حوالے سے ٹیکنالوجی سے متعلق قائم امریکی ایجنسی کی ماہر کیٹی ویلیم نے کہا کہ صارفین اب’بائیٹ‘ ایپ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں، لیکن معاوضہ کسی اسپانسریا اشتہار کی مد میں دیا جائیگا۔
پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں اس وقت ’ٹک ٹاک‘ ایپ بہت زیادہ استعمال کی جارہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے سے صارفین اپنی مختصر ویڈیوز بنا کر اسے ایپ پر ڈال دیتے ہیں اور اس انداز سے مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ لیکن انکو کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔ اس حوالے سے ’بائیٹ‘ ایپ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کو اشتہارات کی مد میں رقم بھی فراہم کریگی جو کہ انکی محنت کا صلہ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.