مولانا فضل الرحمان کے بعد تاجروں نے بھی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بڑا اعلان کردیا

Spread the Story

اسلام آباد:(جی سی این رپورٹ) ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 29 اور 30 اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری کہتے ہیں کہ اب فیصلہ سڑکوں پرہوگا۔ ہم ٹیکس چور نہیں، ایف بی آر ٹیکس لینا نہیں چاہتا۔صدر تنظیم تاجران کاشف چودھری نے واضح کیا کہ تاجروں کا مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے کوئی تعلق نہیں، 31 اکتوبر کو تمام دکانیں کھلی ہوں گی۔تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی شک ہے تو ہمارے مطالبات مان لے، ہم ہرتال کا اعلان واپس لے لیں گے۔حکومتی پالیسیوں کے باعث صنعتیں بند اور بازار ویران ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.