نقیب اللہ کے والد کا انتقال،آرمی چیف کا بڑا بیان آگیا

Spread the Story

راولپنڈی (جی سی این رپورٹ) آرمی چیف کی جانب سے نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار، جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مرحوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال کی خبر پر ردعمل دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نقیب اللہ محسودکےوالدمحمدخان کےانتقال پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مرحوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.